چار پانچ روزہ پاک و ہند کشیدہ صورتحال کے بعد نئے نئے بننے والے ایک لبرل لکھاری نے لکھا کہ " جنگ کی آگ دونوں طرف سے مذہبی لوگوں نے بھڑکائی تھی" ہاں یہ الگ بات ہے کہ اس جنگ میں نوے فیصد حصہ انڈین میڈیا کا تھا جو مکمل اور حد درجہ لبرل میڈیا ہے ... انڈین لبرل میڈیا کے اینکرز کمانڈو کی وردی میں اسکرین پر جلوہ افروز ہوتے اور پاکستان ختم کرنے کی دھمکی دیتے ... یہ الگ بات ہے کہ ایمان تقوی اور جہاد کی موٹو رکھنے والی فوج نے جب انہیں شکست فاش دی تو انہوں نے اسے تیکنیکی خرابی قرار دیا . مجھے سو فیصد یقین ہے کہ خدانخواستہ اگر کوئی پاکستانی جہاز گرتا یا پائلٹ گرفتار ہوتا تو ان لبرلوں کی خوشی دیدنی ہوتی اور ..... انکے طعنے یہی ہوتے.... کہ !! کدھر ہے دنیا کی نمبر ون فوج ؟ کدھر گئے آپکے شاہین ؟؟ کہاں ہے غزوہ ہند کی خوشخبریاں دینے والے؟؟ وغیرہ وغیرہ ....!! جس دن ابھی نندن کا جہاز گر گیا تھا اسی دن ان ابھی لبرلن کا جہاز بھی دھڑام سے گر گیا تھا . انکی دس سالہ فکری محنت ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی . ...
Comments
Post a Comment