John Aaliaa

چاہتا ہوں کہ بھول جاٶں تُمہیں
اور یہ سب دریچہ ہاۓ خیال
جو تمہاری ہی سمت کُھلتے ہیں
بند کردوں کچھ اس طرح کہ یہاں
یاد کی اِک کرن بھی آ نہ سکے
چاہتا ہوں کہ بھول جاٶں تُمہیں
اور خود بھی نہ یاد آٶں تُمہیں
جیسے تُم صرف اِک کہانی تھیں
جیسے میں صرف اِک فسانہ تھا!

جون ایلیا ٕ

Comments

Popular posts from this blog

پاک فوج , لبرلوں کی آنکھوں کا کانٹا