جنت کی سوچ آتی ہے۔ اور کیوں نہ آئے ؟ جب روز خواہش جائز ہونے کے باوجود قربانی دینی پڑے تو جنت یاد آتی ہے۔ جب روز لڑ لڑ کر بھی کوئی حاصل محصول نظر نہ آئے تو جنت یاد آتی ہے ۔ جب ضرورت کو مارا جائے وہ بھی مسکرا کر تو جنت یاد آتی ہے۔ جب کچھ بیان نہ کرپاو تو جنت یاد آتی ہے۔ جب مشقت بھرا دن گزرا کر درستگی نہ آئے تو جنت یاد آتی ہے ۔ جب طعن و تشنیع کی فضا ہو اور وہاں ہر چیز بھلا کر ہنسنا پڑے تو جنت یاد آتی ہے۔ جب یہ لازما دکھانا ہے سب ٹھیک ہے تو جنت یاد آتی ہے۔ جب صبر کرنا پڑے تو جنت یاد آتی ہے۔ پتہ کیوں آتی ہے ؟ کیونکہ وہ نعمتوں والی جنت ہے ۔ وہ میرے رب کا تخفہ ہے ♥ جنت میں صبر نہیں ' مشکل نہیں ' قربانی نہیں ' تنگی نہیں ' مشکل نہیں ' پریشانی نہیں ' مجبوری نہیں ہے۔ صرف صلہ ہی صلہ ہے ♥ سکون ہی سکون ہے پتہ جنت میں تو لغو بات ہی نہیں ؟ ایسا کیوں ہیں ؟ کیونکہ ایک فضول بات ' طعنہ ' تلخ کلامی ساری خوشی کو زائل کردیتا ہے۔ تو جنت میں کچھ بھی ایسا نہیں جو سکون تباہ کرے۔ جنتی لوگ بس آسائشوں میں ہوگئے۔ وہ انعامات کی بارش میں بھگو دئیے جائے گے ۔ وہ ...
Comments
Post a Comment