muhallah /محلہ
- Get link
- X
- Other Apps
اے دوست بتا
کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
کیا اب بھی سب وہاں رہتے ہیں ؟
جن کو میں چھوڑ گیا
دوکان تھی ایک چھوٹی سی
کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی
بسکٹ ، پاپڑ ، گولی کھٹی میٹھی ؟
بیری والے گھر میں اب بھی
کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟
بوڑھی امّاں کیا اس پر
اب بھی شور مچاتی ہے ؟
بجلی جانے پر اب بھی
کیا خوشی منائی جاتی ہے
پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟
پاس کسی کے ہونے پر کیا
مٹھائی بانٹی جاتی ہے ؟
بارش کے پہلے قطرے پر
کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟
غم میں کسی کے اب بھی
کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟
گلی کے کونے میں بیٹھے
کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟
گڈے گڑیوں کی اب بھی
کیا اب بھی شادی ہوتی ہے ؟
اے دوست بتا کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
کیا اب بھی شام کو ساری سکھیاں
دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟
پرلی چھت سے کیا چھپ چھپ کر
ان کو کوئی دیکھتا ہے ؟
کیا ان میں سے اب بھی کسی میں
خط و کتابت ہوتی ہے ؟
وہ عید کے دن بیل بکروں کا میلہ
اب بھی گھر گھر سجتا ہے ؟
خاموش کھڑا ہے کیوں دوست میرے
کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟
ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے
لوگ پرانے چلے گئے
جیسے تو وہاں سے چلا گیا
بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
خالہ ، چاچی ، امّاں
ملک عدم کو لوٹ گئے
گھر بکے تقسیم ہوئے
سب اپنے اپنے حصّے لے کر
اپنے مکاں بنا بیٹھے
انجانوں کی بستی بن گئی
وہ محلّہ اپنا ہوا پرایا
سب کے اپنے اپنے گھر
کئی منزل ہوگئے سب ہی گھر
پتھروں سے سب کے دل گئے بھر
اب لوٹ کے تو بھی کیا جائے گا
بس دل بھر بھر ائے گا 😢😢
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment