Posts

Showing posts from December, 2018

Mother

Image

John Aaliaa

Image
چاہتا ہوں کہ بھول جاٶں تُمہیں اور یہ سب دریچہ ہاۓ خیال جو تمہاری ہی سمت کُھلتے ہیں بند کردوں کچھ اس طرح کہ یہاں یاد کی اِک کرن بھی آ نہ سکے چاہتا ہوں کہ بھول جاٶں تُمہیں اور خو...

Empress Zubaida and Pilgrims

Image
خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ملکہ زبیدہ بنت جعفر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ آئیں۔ انہوں نے جب اہل مکہ اور حُجاج کرام کو پانی کی دشواری اور مشکلات میں مبتلا دیکھا تو ...

buri taqdeer se bachne ki dua

Image

phr waza'a ehtyat se rukne lga hai dum / Galib

Image
پھر وضعِ احتیاط سے رکنے لگا ہے دم برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب عرضِ مت...

آئے کوئی / Perveen shakir

Image
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں میرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی جس طرح خواب مرے ہو گئے ریز...

muhallah /محلہ

Image
اے دوست بتا کیسا ہے کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟ وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟ کیا اب بھی سب وہاں رہتے ہیں ؟ جن کو میں چھوڑ گیا دوکان تھی ایک چھوٹی سی کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟ کیا چیزیں ا...

QAID E AZAAM as a true muslim

Image
Some of his quotes which are proof that he was true Muslim. “Come forward as servants of Islam, organize the people economically, socially, educationally and politically and I am sure that you will be a power that will be accepted by everybody.” ― Muhammad Ali Jinnah  “Islam expect every Muslim to do this duty, and if we realize our responsibility time will come soon when we shall justify ourselves worthy of a glorious past.” ― Muhammad Ali Jinnah “You have to stand guard over the development and maintenance of Islamic democracy, Islamic social justice and the equality of manhood in your own native soil.” ― Muhammad Ali Jinnah  “The great majority of us are Muslims. We follow the teachings of the Prophet Mohammed (may peace be upon him). We are members of the brotherhood of Islam in which all are equal in rights, dignity and self-respect. Consequently, we have a special and a very deep sense of unity. But make no mistake: Pakistan is not a theocracy o...

Nouman Ali Khan

Image
ust Nouman Ali khan quotes

kabhi kbhi /کبهی کبهی

کبھی کبھی یاد میں ابھرتے ہیں نقش ماضی مٹے مٹے سے وہ آزمائش دل و نظر کی وہ قربتیں سی وہ فاصلے سے کبھی کبھی آرزو کے صحرا میں آ کے رکتے ہیں قافلے سے وہ ساری باتیں لگاؤ کی سی وہ سارے عنواں وصال کے سے نگاہِ و دل کو قرار کیسا نشاط و غم میں کمی کہاں کی وہ جب ملے ہیں تو ان سے ہر بار کی ہے الفت نئے سرے سے بہت گراں ہے یہ عیش تنہا کہیں سبک تر کہیں گوارا وہ درد پنہاں کہ ساری دنیا رفیق تھی جس کے واسطے سے تمہیں کہو رند و محتسب میں ہے آج شب کون فرق ایسا یہ آ کے بیٹھے ہیں میکدے میں وہ اٹھ کے آئے ہیں میکدے سے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیض احمد فیض

نہیں ملتا / Nahi milta

Image
تری خوشبو نہیں ملتی، ترا لہجہ نہیں ملتا ہمیں تو شہر میں کوئی ترے جیسا نہیں ملتا یہ کیسی دھند میں ہم تم سفر آغاز کر بیٹھے تمہیں آنکھیں نہیں ملتیں، ہمیں چہرہ نہیں ملتا ہر اک تدبیر اپنی رائیگاں ٹھہری محبت میں کسی بھی خواب کو تعبیر کا رستہ نہیں ملتا زمانے کو قرینے سے وہ اپنے ساتھ رکھتا ہے مگر میرے لیے اس کو کوئی لمحہ نہیں ملتا مسافت میں دعائے ابر ان کا ساتھ دیتی ہے جنہیں صحرا کے دامن میں کوئی دریا نہیں ملتا جہاں ظلمت رگوں میں اپنے پنجے گاڑ دیتی ہے اسی تاریک رستے پر دیا جلتا نہیں ملتا

آذان

Image
حضرت عبداللہ اور بعض کے نزدیک عمرو بن قیس ،المعروف ابن ام مکتوم ، مؤذن(رضی اللہ عنہ ) سے رویت ہے ، انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! مدینے میں کیڑے مکوڑے (سانپ ،بچھو وغیرہ) اور درندے بہت ہیں (اس لیے آپ مجھے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت عنایت فرما دیں۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : " کیا تو *حی علی الصلوۃ* اور *حی علی الفلاح* سنتا ہے ؟ (اگر سنتا ہے) تو مسجد میں آ۔"  (اسے امام ابو داؤد نے حسن سند کے ساتھ فوایت کیا ہے۔ )

Khaa't

مجھے خط ملا ہے غنیم کا بڑی عجلتوں میں لکھا ہوا کہیں رنجشوں کی کہانیاں کہیں دھمکیوں کا ہے سلسلہ مجھے کہہ دیا ہے امیر نے کرو حسنِ یار کا تذکرہ تمہیں کیا پڑی ہے کہ رات دن کہو حاک...

16 december 1971

Image
کبھی کچھ زخم ناخن سے کُھرچ  کر تازہ کردینے کو دل کیوں کرتا ہے؟ انہیں پھر سے تازہ کر دینا, ان سے اٹھنے والی ٹیسوں کو پھر سے  محسوس کرنا ایسے کھرچنا کہ ان سے پھر لہو بہہ نکلے اور س...

Ahmed Faraz

Image
گرفتہ دل عندلیب گھائل گلاب دیکھے محبتوں نے سبھی رتوں میں عذاب دیکھے وہ دن بھی آئے صلیب گر بھی صلیب پر ہوں یہ شہر اک روز پھر سے یوم حساب دیکھے یہ صبح کا ذب تو رات سے بھی طویل تر ہے کہ جیسے صدیاں گذر گیئں آفتاب دیکھے وہ چشم محروم کتنی محروم ہے کہ جس نے نہ خواب دیکھے نہ رتجگوں کے عذاب دیکھے کہاں کی آنکھیں کہ اب تو چہروں پہ آبلے ہیں اور آبلوں سے بھلا کوئی کیسے خواب دیکھے عجب نہیں ہے جو خوشبوؤں سے ہے شہر خالی کہ میں نے دہلیز قاتلاں پر گلاب دیکھے یہ ساعت دید اور وحشت بڑھا گئی ہے کہ جیسے کوئی جنوں زدہ ماہتاب دیکھے مجھے تو ہم مکتبی کے دن یاد آ گئے ہیں کہ میں اسے پڑھ رہا ہوں اور وہ کتاب دیکھے (احمد فراز)